(یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج الزام لگایا کہ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے اسلامی مبلغ ذاکر نائیک کے ادارے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن سے غیر قانونی اور قوم مخالف سرگرمیاں چلانے دینے کے لئے 'رشوت' لی اور کانگریس کو اس معاملے میں صورت حال واضح کرنی چاہیے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر قانون روی شنکر پرساد نے یہاں پریس کانفرنس میں الزام
لگایا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں چلنے والے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن نے اسلامک فاؤنڈیشن سے 2011 میں 50 لاکھ روپے لیے تھے جو اس نے 'غیر قانونی اور قوم مخالف سرگرمیاں چلانے کے عوض 'دیے تھے۔
انہوں نے راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کو گاندھی فیملی کا ادارہ بتاتے ہوئے کہا کہ اس کے اراکین میں اس وقت کے وزیر خزانہ پی چدمبرم اور کانگریس کے کئی قدآور لیڈر شامل رہے ہیں۔